کسان کُش پالیسی ترک، گندم فوری خریدی جائے ، عمر حیات

کسان کُش پالیسی ترک، گندم فوری خریدی جائے ، عمر حیات

کہروڑپکا(نمائندہ )حکومت کسان کش پالیسی بند کرے گندم کی خریداری فوری شروع کی جائے خریداری میں تاخیری حربے سابقہ نگران حکومت کی۔۔

 کرپشن کا شاخسانہ ہے کسان باردانہ کے لیے بھی رسوا اور ذلیل ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار نواب عمر حیات تحصیل امیر جماعت اسلامی اور رہنما کسان بورڈ نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا ہے مہنگی کھاد بیج سپرے بجلی ڈیزل دے کر گندم کا جو ریٹ دیا گیا ہے وہ انتہائی نامناسب ہے اور افسوس ناک عمل یہ بھی ہے کہ اب گندم بھی خرید نہیں کی جا رہی نگران حکومت نے اپنے پیٹ اور جیبیں بھرنے کے لیے گندم امپورٹ کی جس کی ضرورت نہ تھی اب گندم کے ساتھ ساتھ غریب کاشتکار اور کسان بھی رل گئے ہیں موجودہ حکومت نے اگر اس کا کوئی مناسب اور قابل عمل لائحہ عمل مرتب نہ کیا تو کسان بھوکا مر جائے گا اور ملک کی معیشت مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی 70 سالوں میں کسانوں نے ملک کو بہت کچھ دیا لیکن کسانوں کو کچھ نہ دیا گیا اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اگر خریداری کا اجرا نہ کیا گیا اور باردانہ حقیقی کسانوں کو نہ دیا گیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں