حکومت کپاس کی زیادہ کاشت پر توجہ مرکوز کررہی، احمد یار

حکومت کپاس کی زیادہ کاشت پر توجہ مرکوز کررہی، احمد یار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ انیشیٹوکمیٹی ملک احمدیارہنجراء نے کہا کہ پنجاب حکومت کپاس کی زیادہ سے۔۔

زیادہ رقبہ پر کاشت پر فوکس کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کا تعاون بہت ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ زراعت توسیع کوٹ ادوکے زیراہتمام چکنمبر515ٹی ڈی اے میں \\\"زیادہ کپاس اگاؤ مہم\\\"کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان ڈویژن مہرعابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد اقبال نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہیدچوہدری محمد اویس مانگٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادومیاں محمد افضل قریشی،سینئر زراعت آفیسر توسیع چوک سرور شہیدمہر مجاہد اقبال سمیت کاشتکاروں کی کثیرتعدادشریک تھی،ملک احمدیارہنجرائنے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کاشتکاروں نے ہر مشکل وقت میں زرعی پیداوار کے ذریعہ ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہے اسی طرح کپاس کی زیادہ رقبہ پر کاشت کر کے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جلد کپاس کی قیمت مقرر کر دی جائے گی۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں