بااثر تاجر کی بغیر نقشہ سیل شدہ پلازہ پر دوبارہ تعمیرات شروع

بااثر تاجر کی بغیر نقشہ سیل شدہ پلازہ پر دوبارہ تعمیرات شروع

میلسی (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی میلسی کے بلڈنگ انسپکٹر عزیر خالد نے بااثر تاجر امتیاز خان بلوچ کا بغیر نقشہ منظوری غیر قانونی زیر تعمیر پلازہ گزشتہ دنوں سیل کردیا۔

بااثر تاجر نے سیل کے باوجود تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں۔تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے ملتان روڈ پر بااثر تاجر امتیاز خان بلوچ بغیر نقشہ منظوری کمرشل پلازہ ہنڈا ایجنسی کے لیے غیر قانونی شوروم تیار کر رہا تھا۔جس کی کمرشل نقشہ منظوری فیس لاکھوں روپے میں بنتی ہے ۔لاکھوں روپے فیس بچانے کے لیے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں۔گزشتہ دنوں میونسپل کمیٹی میلسی کے بلڈنگ انسپکٹر نے شوروم کو سیل کردیالیکن مزکورہ تاجر نے دوبارہ سیل کے باوجود غیر قانونی تعمیرات شروع کردیں۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ تاجر کے خلاف غیر قانونی پلازہ تعمیر کرنے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں