قیمت نہ ملی توکسان کبھی گندم کاشت نہیں کریگا،عدنان ڈوگر

قیمت نہ ملی توکسان کبھی گندم کاشت نہیں کریگا،عدنان ڈوگر

ملتان (لیڈی رپورٹر) یوم مزدور کے موقع پرانصاف لیبرونگ جنوبی پنجاب و ضلع ملتان و سٹی ملتان کے زیر اہتمام مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے لیبر سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جس کی صدارت ڈاکٹر عارف ہانس جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے و سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ملتان ملک عدنان ڈوگر تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک عدنان ڈوگر،ڈاکٹر عارف ہانس،شہریار بھٹہ نے کہا کے فارم 47 کی حکومت مزدور کسانوں کا استحصال فوری بند کرے اور کسانوں کو گندم کی اچھی قیمت ادا کرے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو اگلے سال کسان گندم کاشت ہی نہیں کرے گا اور غذائی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔مزدور اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ۔بجلی،پٹرول اور اجناس کی قیمتوں نے مزدور کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کے رکھ دی ہے اور خود کشی کرنے پر مجبور ہے تحریک انصاف کے دور حکومت میں کسان اور مزدور دونوں خوشحال تھے اس موقع پر لیبر لیڈر ملک منیر ہانس،ضلع صدر ملتان سجاد خان علیزئی،شہریار بھٹہ ضلعی جنرل سیکرٹری شہریار بھٹہ،سٹی صدر مرزا نوید بیگ اور سٹی جنرل سیکرٹری قاسم خان نیازی،سلیمان شفیق فنانس سیکرٹری جنوبی پنجاب،مدثر اقبال شاہ،ملک قاسم جوئیہ،سید فراست شاہ،ناصر خان سیف،شوکت علوی،عمران سلیم شیخ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں