مہنگائی،بیروزگاری،10فیصد طلبہ سکول چھوڑگئے

مہنگائی،بیروزگاری،10فیصد طلبہ سکول چھوڑگئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) سکولوں میں انٹرولمنٹ ٹارگٹ 31مئی تک پورا کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ۔۔

بتایاگیاہے کہ سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کی تعداد کم ہورہی ہے گذشتہ دوماہ میں 10فیصد سے زائد طلبا سکول چھوڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے مہنگی بتائی جاتی ہے ،دوماہ کے دوران طلبہ کی بڑی تعداد نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ منقطع کردیا، والدین فیسوں، کتابوں ،یونیفارم کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ، چائلڈ لیبر میں اضافہ ہوگیا ۔دوسری جانب محکمہ سکولز حکام نے نئی وارننگ جاری کردی ہے کہ انرولمنٹ کا ہدف 31مئی تک پورا کیا جائے سکولوں کے سربراہ اپنے قریبی رہائشی علاقوں میں جائیں اور اوٹ آف سکولز بچوں کو سکول لیکر آئیں ہدف پورانہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں