گندم خریداری بند ، کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا، عامر سلطان

گندم خریداری بند ، کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا، عامر سلطان

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنما میاں عامر سلطان گواریہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گندم خریداری بند کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا،فی ایکڑ اخراجات ڈیڑھ لاکھ،آمدن 1لاکھ 20ہزار ہے ۔۔۔

 کسان مقروض ہوچکا ،حکومت نے کسانوں کو بدحالی کا شکار کرکے رکھ دیا ہے گندم کی بوائی کے وقت کھاد ڈیزل پٹرول مہنگے داموں خریدنے پر مجبور تھا فی ایکڑ مستاجری بھی بڑھ گئی جس سے اخراجات تقریباََ ڈیڑھ لاکھ فی ایکڑ برداشت کرنا پڑے حکومت نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ پانچ ہزار فی من گندم خرید کی جائے گی ناہل کابینہ نے 3900 فی من گندم خریداری ریٹ طے کرکے خریداری مراکز ہی بند کردیئے ، قرض تلے دبے کسانوں سے انویسٹرز کے ذریعے سستے داموں گندم خرید کرائی جارہی ہے ۔مڈل مین کے ذریعے سرکاری نرخوں پر خریداری کرکے کاشتکاروں کا استحصال کیا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ انویسٹرز کو پروموٹ کیا ہے کسان محنت مزدوری کرنے کے باوجود مقروض ہی ٹھہرتے ہیں گندم تیاری کے وقت کھاد مافیا کیساتھ گٹھ جوڑ کرکے کسانوں کو لوٹا گیا میاں عامر سلطان گوریہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت وقت قبلہ درست کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں