کوٹ ادو، میپکو ٹیم کی کارروائی بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کوٹ ادو، میپکو ٹیم کی کارروائی  بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)میپکو سرکل آفس کوٹ ادو میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔۔۔

گزشتہ روزکے آپریشن کے دوران سرکل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنے پرواپڈا کی سرویلنس ٹیموں نے ایک بجلی چورکورنگے ہاتھوں پکڑ لیا،واپڈا ٹیم نے آپریشن کے دوران تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر8میں چھاپوں کے دوران محمدیامین مغل کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے ایس ڈی اومیپکو واپڈاسب ڈویژن کوٹ ادوانجینئرمحمدعربی کی مدعیت میں بجلی چورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں