ٹریفک کا نظم وضبط مہذب معاشرے کی علامت، عمران غلزئی

ٹریفک کا نظم وضبط مہذب معاشرے کی علامت، عمران غلزئی

ملتان (کرائم رپورٹر)سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء کو بتایا کہ کس طرح ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کو حادثات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ نے کہا کہ \\\"ٹریفک کے نظم و ضبط سے مہذب معاشرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور روڈ سیفٹی ویک منانے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ترغیب دینا ہے ۔ روڈ سیفٹی مہم سے حادثات میں نمایاں کمی لانے کے ساتھ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری کا مقصد منظم ٹریفک کا حصول ہے ۔ مزید طلباء کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور اس کی افادیت بارے بھی بریف کیا گیا۔\\\"ٹریفک آگاہی لیکچر کے اختتام پر روڈ سیفٹی معلومات پر مشتمل آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور آگاہی واک بھی کی گئی۔ کم عمر ڈرائیورز، لین لائن کی خلاف ورزی، موبائل فون کے استعمال، بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا عمل تیز کیا جا چکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں