پٹرولیم مصنوعات سستی ،ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے

پٹرولیم مصنوعات سستی ،ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے

ملتان (لیڈی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کی جاسکی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول 5 روپے سستا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تاہم اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال کرایوں میں کمی نہ کی جاسکی جسکی وجہ سے مسافروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں آر ٹی اے کی جانب سے کارروائیاں صرف نمائشی فوٹو سیشن کی حد تک محدود ، عملی اقدامات صفر جس کا مسافروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں