جرائم پر قابو پانے کیلئے تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جرائم پر قابو پانے کیلئے تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تحصیل ایڈوائزری کمیٹی والنر ایبل اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس،شہر میں سکیورٹی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز بارے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ایڈوائزری کمیٹی والنر ایبل اسٹیبلشمنٹ کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی کوٹ ادو منعقد ہوا ،جس میں ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے صدر محمد عثمان شیخ،تھانہ دائرہ دین پناہ ،سٹی و صدر کے ایس ایچ اوز،نائب تحصیلدار،انچارج سی ٹی ڈی،انچارج سپیشل، انچارج سکیورٹی،سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک سکیورٹی اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی جرائم پیشہ افراد اور باہر سے آکر رہائش پذیر ہونے والوں کی خصوصی چھان پھٹک کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں