سولر پینل کی بیٹری پھٹ جانے سے شہری جھلس گیا

سولر پینل کی بیٹری پھٹ  جانے سے شہری جھلس گیا

خان گڑھ(سٹی رپورٹر )گھر کے کمرے میں سولر پینلز کی بیٹری پھٹ جانے سے آگ لگنے سے ایک شخص کا جسم 85 فیصد جھلس گیا۔۔۔

 مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر شہر کے مضافات میں ٹبہ کریم آباد کی گلی نمبر 1 میں گھر میں موجود کمرے میں سولر پینلز کی بیٹری پھٹ جانے سے آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر 40 سالہ محمد جاوید ولد سعید الحسن جھلس کر شدید زخمی ہو گیاریسکیو زرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا 85 فیصد جسم آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں