وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا :نوابزادہ افتخار

وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا :نوابزادہ افتخار

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے گزشتہ روز سماجی شخصیت نوابزادہ معین اللہ خان شیروانی کی نشاندھی پر۔۔۔

 جامعہ مسجد فاروقیہ سے سکول تک دئیے گئے 50 لاکھ روپے سے زائد فنڈز سے ٹف ٹائل کے منصوبے کی تکمیل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب ہر گلی، محلے ، گاؤں میں بلاتفریق ٹف ٹائل ، سولنگ ، سیوریج ، نالیاں ، پختہ کھال اور پختہ روڈ فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹروں کو نہ پہلے کبھی مایوس کیا ہے اور نہ اب کریں گے کیونکہ وہ اپنے والد بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ این اے 176 کیلئے میگا پراجیکٹس اور خطیر گرانٹ کی فراہمی کیلئے کوششیں کر رہا ہوں تاکہ خان گڑھ ، وسندیوالی ، شاہ جمال ، مونڈکا اور روہیلانوالی کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں