ماحولیاتی آلودگی سے نجات کیلئے شجرکاری ناگزیر، مریم خان

ماحولیاتی آلودگی سے نجات کیلئے شجرکاری ناگزیر، مریم خان

ملتان(خبرنگارخصوصی) ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے گرین بیلٹس، چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں دس ہزار سے زائد پھل دار اور سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے ۔

اگلے مرحلے میں پارکوں میں پھل دار درخت لگائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کے ہمراہ نشتر چوک پر شجرکاری کے سلسلے پودے لگانے کے موقع پر کیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے کے لیے درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر شجر کاری کے لیے پی ایچ اے کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان آ صف رؤف خان نے کہا کہ کوئی بھی مہم عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگے پودوں اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پی ایچ اے کا ساتھ دیں۔ گرین بیلٹس پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کو پانی کی فراہمی موسم کی مناسبت سے یقینی بنا رہے ہیں۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مشترک اقدامات کی ضرورت ہے ۔ شجر کاری کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں