لودھراں، ابلتے گٹر ، جابجا گندگی کے ڈھیر ، مکینوں کا جینا محال

لودھراں، ابلتے گٹر ، جابجا گندگی کے ڈھیر ، مکینوں کا جینا محال

لودھراں(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز،محلہ گنگے والا وارڈ نمبر9 سمیت پورے شہر میں ابلتے ہوئے گٹروں ،گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور دیگر ذمہ دار افسر اپنے دفاتر تک محدود، گندے پانی اور گندگی سے پیدا ہونے والے مچھروں کی وجہ سے شہری اور معصوم بچے مختلف امراض میں مبتلا، ڈپٹی کمشنر کو بار ہا درخواستیں دینے کے باوجود سپورٹس گرائونڈ گنگے والا میں کوڑا کرکٹ جانوروں کے فضلہ کے ڈھیر موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر نو محلہ گنگے والا کے رہائشی رائو عبدالقیوم خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود محلہ گنگے والا سمیت پورے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ۔ سپورٹس گراونڈ میں چند افراد نے اپنے جانور باندھے ہوئے ہیں اور اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ اور جانوروں کے فضلہ وغیرہ کا گرانڈ میں ڈھیر لگا رکھا ہے جس سے مچھروں کی بہتات ہے اورشہری اور بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ناقص سیوریج کی وجہ سے سپیشل ایجوکیشن، گرلز سٹی ہائی سکول کے طلبا طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں