ریسکیو 1122 کو اپریل میں 29 ہزار774 کالز موصول

 ریسکیو 1122 کو اپریل میں 29 ہزار774 کالز موصول

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے اپریل میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 29774 کالز موصول ہوئیں۔۔۔

 جن میں سے 5381 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 20314ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنے اوسط رسپانس ٹائیم کو برقرار رکھتے ہوئے 5381 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے884روڈ ٹریفک حادثات، 4125 میڈیکل ایمرجنسیز،52فائر ایمرجنسز،74کرائم، 04ڈوبنے کی ایمرجنسیز، 02 عمارتوں کے گرنے اور240دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں،ریسکیو1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 5286افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2159افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور3052افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 75 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ایمرجنسیز میں ہونیوالے واضح اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں