لودھراں، روٹی مہنگی فروخت کرنے پر تنور مالکان کو جرمانے

لودھراں، روٹی مہنگی فروخت کرنے پر تنور مالکان کو جرمانے

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانے ۔

 پرائس کنٹرول ٹیموں نے سستی روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت کی مانیٹرنگ انجام دی ۔ وزیراعلیٰ کی عوام کیلئے فراہم کی گئی کم قیمت روٹی اور نان کی سہولت کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ لودھراں ضلع میں ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر اپنے 39 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ فیلڈ میں مکمل فعال ہیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر سستی روٹی و نان ریلیف کے حوالے سے 26 مختلف مقامات پر تنوروں اور ہوٹلز پر جا کر روٹی اور نان کی قیمتوں اور اوزان کو چیک کیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سستی روٹی معائنہ کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 34 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے اور 1 گراں فروش کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوایا ۔ اس کے علاوہ پنجاب ایپ بھی فعال ہے جس پر عوام الناس روٹی یا نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے تنور یا ہوٹل مالکان کے خلاف براہ راست شکایات درج کراسکتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں