کامسیٹس یونیورسٹی ،سولر پینل سسٹم اور گرلز ہاسٹلز کا افتتاح

 کامسیٹس یونیورسٹی ،سولر پینل سسٹم اور گرلز ہاسٹلز کا افتتاح

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کی ر ہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وہاڑی میں تعلیم عام کرنے کیلئے ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ قائم کرنا میرا خواب تھا جو 2010 میں پورا ہوگیا۔۔۔

 اب مجھے یقین ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے اور مجھے فخر ہے کہ اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہے ادارہ میں طالبات کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ خوبصورت ہاسٹل قائم کرنے پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ کیمپس میں سولر پینلز لگنے سے بجلی کے بلوں سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی بچت بھی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں سولر پینل سسٹم اور گرلز ہاسٹلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے میاں ثاقب خورشید ، ریکٹر ڈاکٹر پروفیسر ساجد قمر و دیگر کے ہمراہ نقاب کشائی کرکے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا حاضرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں