حکومت نے غریب کی زندگی اجیرن کردی :طاہر اقبال

حکومت نے غریب کی زندگی اجیرن کردی :طاہر اقبال

وہاڑی ( نمائندہ دنیا ) یوم مزدور کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال چوہدری کے دفتر میں تقریب منعقد کی گئی ،جس میں یوم مزدور کے حوالے سے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔۔۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر اقبال چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صدرات سجاد خان کچھی صدر ساوتھ پنجاب نے کی ، مقررین نے کہا آج بھی دنیا میں مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور غریب اور محنت کش روٹی کے ایک ایک نوالے کیلئے ترس رہا ہے ،طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ آج وطن عزیز میں عوامی رائے کے خلاف بننے والی فارم 47 حکومت نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے آج کسان جو کہ سال بھر محنت کرتا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی بدولت فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے وقت تقاضا ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے ، اس موقع پر رائے مبشر کھرل تحصیل صدر خرم شیخ ضلعی صدر خواتین صائمہ نورین ایڈوکیٹ سابقہ تحصیل صدر شبیر سیال شہزادانور بندیشہ چوہدری اسلم ملک بلال اختر رائے مون الیاس ندیم سمیت سوشل میڈیا ٹیم محمد رحمان ارسلان قادری عبداللہ چوہدری اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں