تعلیمی اداروں کی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں :ثاقب خورشید

تعلیمی اداروں کی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیم عام کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور۔۔۔

 اداروں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بچیوں کو جدید علوم سے آراستہ کروانا وقت کا تقاضا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 65 ڈبلیو بی کی ہیڈ مسٹریس عذرا عبدالحئی کی معیار تعلیم کے فروغ اور مثالی ادارہ بنانے کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین اور حوصلہ افزاء ہیں، وہ سکول کونسل کی طرف سے منعقدہ اظہار تشکر تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد سعید،ڈی ای او سیکنڈری شازیہ سعید اکرم، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول گگو محمد رمضان سعیدی،ماہر تعلیم چودھری شیر بہادر کسیلیہ نے بھی خطاب کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں