ای پی آئی پروگرام بچوں کو بیماریوں سے بچاتا، مقررین

ای پی آئی پروگرام بچوں کو بیماریوں سے بچاتا، مقررین

ملتان (لیڈی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی جانب سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے ملتان میں مقامی صحافیوں کیلئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

 جس میں محکمہ صحت پنجاب اور یونیسف کے افسروں سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد ای پی آئی پروگرام پنجاب اور یونیسف کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سائوتھ پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضاقیصرانی، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف پنجاب ڈاکٹر قرۃالعین احمد، امیونیزیشن آفیسر یونیسف ڈاکٹر خرم مبین، ڈویژنل آفیسر WHO ڈاکٹر شوکت، علی رضا مختار اور عقیل سرفراز نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب بھر میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ای پی آئی پروگرام کے تحت 2 سال کی عمر تک بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاو کیلئے ویکسین لگائی جاتی ہے ۔ویکسین کے حوالے سے کسی قسم کے منفی پروپیگنڈا کے خلاف میڈیا اپنا تعمیری کردار اور ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ویکسین کی سٹوریج سے لیکر منتقلی تک کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بناتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء نے ای پی آئی پروگرام پنجاب کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں