دعوے دھرے رہ گئے،پارکوں میں ریسٹورنٹ بوگیوں کی تعمیر سست روی کا شکار

دعوے  دھرے  رہ  گئے،پارکوں  میں  ریسٹورنٹ  بوگیوں  کی  تعمیر  سست  روی  کا  شکار

ملتان(خبرنگارخصوصی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ بوگیوں کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے ، لینڈ سکیپنگ ہو سکی اور نہ ہی وہاں پر کنیٹینز کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا سکا۔

 اس سے قبل پی ایچ اے حکام کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرین بوگیوں کو نیلام کر کے جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس دعویٰ کے تحت بوگی ریسٹورنٹ کی نیلامی کا کام تو مکمل کر لیا گیا مگر تعمیر تاحال نہیں ہو سکی۔ نیلامی کے تحت قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بوگی ایک لاکھ ستر ہزار جبکہ گول باغ کی بوگی 2لاکھ ستر ہزار میں نیلام کی گئی۔ دوسری جانب ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان لگن اور دلجوئی سے ریسٹورنٹ کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے ۔جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا منفرد پرجیکٹ ہے ۔ پروجیکٹ پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب پارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہاں آنے والی فیملیز کو سہولت میسر آ سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں