پمپوں پر ناقص پٹرول ،ڈیزل کم پیمانوں کیساتھ فروخت

 پمپوں پر ناقص پٹرول ،ڈیزل کم پیمانوں کیساتھ فروخت

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول ڈیزل کم پیمانوں کیساتھ فروخت جاری، گاڑیاں ،موٹرسائیکل اور ٹریکٹر وں کے انجن ناکارہ ہونے لگے ،مالکان سخت پریشان ،اتنامہنگا پٹرول ،ڈیزل خریدنے کے باوجود بھی خالص تیل دستیا ب نہیں ہوتا،عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ سے باگڑسرگانہ اورگرد نواح کے پٹرول پمپوں پر نا قص پٹرول ،ڈیزل کی کم پیمانوں کیساتھ فروخت جاری ہے جس سے قیمتی گاڑیاں کھٹارہ ہورہی ہیں، کم پیما نو ں کی وجہ سے پٹرول وڈیزل کی مطلوبہ ایوریج بھی نہیں ملتی اور سفری اخراجات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے ،پیٹر انجنوں کیلئے ڈیزل کے استعمال کی وجہ سے کسان برادری سب سے زیادہ پریشان ہے ،مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے ، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ عوامی حلقوں محمداسد،فرازحیدر،مہر محمد رمضان ،محمدآصف ،مہر محمد اشرف ،بلال احمدودیگرنے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں