تیزاب گردی کا واقعہ، خاتون بال بال بچ گئی

تیزاب گردی کا واقعہ، خاتون بال بال بچ گئی

ملتان( کرائم رپورٹر )تھانہ حرم گیٹ کے علاقے خاتون پر مسلح ملزموں نے تیزاب انڈیل دیا ،پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق نیوملتان کی رہائشی خاتون ارم رشید نے پولیس کو بتایا کہ النگ حرم گیٹ سے گھر جارہی تھی کہ دوملزموں ذیشان عمر اور محمد جاوید نے میرے اوپر تیزاب انڈیل دیا اور فرار ہوگئے ،تیزاب میری شال پر گرا جس میں محفوظ رہی ،واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اور ملزموں مابین دیرینہ رنجش چلی آرہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں