بوگس چیک ،امانت میں خیانت پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج

بوگس چیک ،امانت میں خیانت  پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) بوگس چیک ،امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس کو افتخار نے بتایا کہ ملزم شہزاد نے رقم کی ادائیگی کے عوض چیک دیا جو بوگس پایاگیا جبکہ شاہ شمس پولیس کو لیاقت نے بتایا کہ ملزم حماد نے ادھار کی مد میں رقم وصول کی اور واپس کرنے کے لیئے امانت میں خیانت کرتے ہوئے لیٹ و لعل سے کام لینے لگا جو اب انکاری ہوگیا ،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں