امتحان میں مشکلات پیدا کرنے پر ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کو ہٹا دیا گیا

امتحان میں مشکلات پیدا کرنے  پر ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کو ہٹا دیا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحان میں مشکلات پیدا کرنے پر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹرکو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان انٹر کے سالانہ امتحان 2024کے دوران مسلسل مشکلات پیدا کرنے اور سپرنٹنڈنٹ کو ہراساں کرنے پر سی ای او ایجوکیشن کی ہدایت پر ریذیڈنٹ انسپکٹراور ڈپٹی ہیڈماسٹر سنٹرنمبر612مسلم ہائی سکول کے ڈیوٹی کے احکامات کوفوری منسوخ کردیئے ہیں اس سے قبل رانا اسلم انجم نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ طارق بزدار کو کہنا نہ ماننے اور بدتمیزی کے الزامات لگا کر ڈیوٹی سے فارغ کردیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں