بجلی چوری پر مڈل سکول کے نائب قاصد کیخلاف مقدمہ درج

بجلی چوری پر مڈل سکول کے نائب  قاصد کیخلاف مقدمہ درج

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ مڈل سکول حق نواز والا کا نائب قاصد بجلی چور نکلا، مقدمہ درج،واپڈا ٹیم نے 2 میٹر اتار کر قبضے میں لے لیے ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود پل پھٹیانوالہ شیر گڑھ کا رہائشی عمر فاروق جو گورنمنٹ مڈل سکول حق نواز والا کا نائب قاصد ہے جس نے اپنے پیف سکول و رہائش گاہ کے لیے تاریں محکمہ کی مین PVC سے جوڑ کر بجلی چوری کر رکھی تھی ،مخبر کی اطلاع پر واپڈا ٹیم نے موقع پر پہنچ کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی۔بتایا گیا کہ بجلی چور نے واپڈا کا تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار کا نقصان کیا ہے ،تاہم مذکورہ نائب قاصد عمر فاروق نے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروا لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں