کرپشن کی ویڈیو سامنے آنے پر سیکرٹری یوسی نورشاہ سرنڈر

کرپشن کی ویڈیو سامنے آنے پر  سیکرٹری یوسی نورشاہ سرنڈر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)یونین کونسل نورشاہ کے سیکرٹری محمد اکرم کی کرپشن کامعاملہ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن لے لیا،اسے سرنڈر کر کے انکوائری شروع کردی۔

یونین کونسل نورشاہ کے سیکرٹری کی مبینہ کرپشن کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی،ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسل محمد اکرم برتھ سرٹیفکیٹ کا اندارج کرنے کے عوض چائے پانی کے پیسے لے رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے سیکرٹری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری سرنڈر کر کے انکوائری سٹینڈ کر دی ہے ،اے ڈی ایل جی کو یونین کونسل میں اچھی شہرت کے حامل سیکرٹری کو تعینات کرنے کی ہدایت بھی کر دی،سیکرٹری یونین کونسل نورشاہ محمد اکرم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کرپشن میں ملوث اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، چائے پینی ہے تو اپنی تنخواہ کا استعمال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں