صحافی کسی بھی مظلوم کی پہلی پکار ہوتے ہیں، امجد علی امجد

صحافی کسی بھی مظلوم کی پہلی پکار ہوتے ہیں، امجد علی امجد

ماہڑہ (نامہ نگار)چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحافی کسی بھی مظلوم کی پہلی پکار ہوتے ہیں ۔رانا امجد علی امجد کا صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا۔

کہ ان تمام ورکنگ صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا ہے ، آئیں عہد کریں کہ ہمیشہ قلمی جہاد کریں گے ، ایمانداری کے ساتھ پُرامن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں گے ، ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے ،سچ کہنے ، لکھنے ، چھاپنے اور دکھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ تقریب سے صدر بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا عبد الشاکر خلیل ایڈووکیٹ ، آصف مجاہد ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ ضلعی صدر پنجاب وکلاء محاذ، مسرور احمد خان راؤ محمد علی ایڈووکیٹ ، یاسر مجید ایڈووکیٹ ضلعی صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم ودیگر شخصیات نے اظہار خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں