خانیوال، میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ ادویات کی فروخت

خانیوال، میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ ادویات کی فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار ) خانیوال شہر اور گردونواح علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز پر سرعام پریکٹس کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔۔

’لاہور موڑ،اعوان چوک، فاروق اعظم چوک، سینما روڈ،اصطبل، ماہنی سیال،فرید کوٹ، شام کوٹ، چک 68ودیگر علاقوں میں مختلف نامو سے قائم میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ ادویات کی دھڑلے سے فروخت کیساتھ ساتھ پریکٹس کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے ذرائع کے مطابق نان پروفیشنل افراد کے غلط انجکشن کے باعث متعدد افراد معذوری سمیت اپنی جان گنوابیٹھے ہیں خانیوال شہر بھر میں ہونے والے اس غیر قانونی دھندہ سے محکمہ ہیلتھ کا عملہ اور افسر ماہانہ منتھلی وصول کررہے ہیں عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں