ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع

ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ خانیوال کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم نے محکموں سے پلان مانگ لیا۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں انہوں نے غیرحاضر 10 افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے میونسپل کمیٹیز کو اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے سیوریج نالوں،لائنوں کی فوری صفائی کا حکم بھی دیدیا-اجلاس میں اری گیشن حکام کی طرف سے اے ڈی سی آر کو فلڈ بندوں کی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا-ڈی او ایمرجنسی کی طرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دستیاب اور مطلوبہ مشینری بارے بریفنگ دی گئی جبکہ محکمہ صحت و لائیوسٹاک حکام نے ضروری ادویات کی دستیابی بارے آگاہ کیا۔عزوبا عظیم نے اس موقع پر کہا کہ پیشگی انتظامات کا مقصد محکموں کی استعداد کار جانچنا ہے ، پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو موک ایسرسائز کرائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں