200سینٹری ورکز فارغ، 500بھرتی کرلئے گئے

200سینٹری ورکز فارغ، 500بھرتی کرلئے گئے

ملتان(خبرنگارخصوصی)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ظلم، 200 سے زائد کئی سالوں سے کام کرنے والے غریب سینٹری ورکرزکو فارغ کرکے اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے فی کس وصول کر کے 500 نئے سینٹری ورکرز بھرتی کرلئے گئے ۔

 سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری ملک حماد اصغر ڈوگرنے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمٹ کمپنی نے غریب سینٹری ورکرکے ساتھ ظلم کرتے ہوئے 200 سے زائد ان ورکرکو نکال دیا ہے جو سالوں سے عوام کی خدمت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسروں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لئے نئے سینٹری ورکرز بھرتی کئے ہیں ۔ گزشتہ روزعام خاص باغ چوک پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے کرپٹ، بدعنوان اورمحکمے کوتباہ کرنے والے افسروں کا محنت کش یونین محاسبہ کرے گی۔ جن غریب ورکرز کو نکالا گیا ہے ان کی بحالی تک احتجاج جاری رکھے گے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے ملوث افسروں کوفارغ کیا جائے ، غریب سینٹری ورکر کوبحال کیا جائے ۔ اس موقع پر ریاض خان خاکوانی، ملک منیر ہانس اور دیگر نے شرکت کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں