پارلیمنٹ عوامی مسائل نظر انداز کررہی، تیمور مہے

پارلیمنٹ عوامی مسائل نظر انداز کررہی، تیمور مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ حکومت بجٹ 2024.25کے لیے۔

 پارلیمنٹ میں موجود عوامی نمائندوں اور عوام کواعتماد میں لینے پر ناکام ہے ۔کوئی ایک جماعت نہیں جو حکومت کو لیڈ کررہی ہوجبکہ حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں نہیں لے رہی ہے ۔ پوری پارلیمنٹ عوام کی آوازہے عوام تو یہی سمجھتی ہے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور عوام کے مسائل کو پارلیمنٹ حل کرے گئی مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے اس پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ۔ عوام مسائل کے حل کے لیے جتنی بھی قائمہ کمیٹیا ں تشکیل دی جاتی ہیں ان کا کام صرف فائلوں اور فرضی فہرستوں تک محدود ہوتا ہے ۔بیوروکریٹ جونیئرہر سال آپ کا بجٹ بناتے ہیں اور بنائی گئی قائمہ کمیٹیوں کے فیصلے بھی خودکرتے ہیں۔ویسے ابھی تک جتنی بھی قائمہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کا وجود کہیں نظر نہیں آتا۔ آنیوالے بجٹ عوامی امنگوں کے برعکس ہوگا جس ے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گاغریب جس کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر ہے اس کے لیے ایک وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوجائے گا۔ حکومت آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضوں پر انٹرسٹ کی بھاری بھرکم ادائیگی اور نت نئے ٹیکس لگنے سے کر عوام اور کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ ابھی تک اتحادی جماعتوں کو نہیں معلوم کہ بجٹ کیا آرہا ہے اور اگر یہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہونے کے بجائے عوام دشمن بجٹ ہوا تو تحریک انصاف بجٹ کو مسترد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام اور کسانوں کی آواز کو پارلیمنٹ میں بلند کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں