ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2ملزم زیرحراست ، مقدمات درج

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2ملزم  زیرحراست ، مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ حرم گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزموں کو گرفتارکرلیا ملزم وقاص سے پسٹل30بور معہ رائونڈ اور ملزم عبداللہ سے پسٹل32بوربرآمد کرلیا۔

 گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں مقدمات درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ محمداسماعیل نے سب انسپکٹرمحمد قاسم ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرفیض رسول اوراپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں