خانیوال :پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری

 خانیوال :پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال اور اس کے گردونواح میں پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری۔۔۔

اعلیٰ حکام نوٹس لیں انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری ہے نوجوانوں کیساتھ ساتھ طلباء میں سکولوں سے چھٹی اور تفریح کے وقت شیشہ حقہ کیلئے بنائے گئے کیفوں پر جاکر شیشہ حقہ پینے میں مصروف ہیں شیشہ حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں مگر انتظامیہ اس طرف دھیان دینے کو تیار ہی نہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ بھر میں شیشہ حقہ کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں