بجلی چوروں کی کنکشن کاٹنے پر ایس ڈی کو قتل کی دھمکی

بجلی چوروں کی کنکشن کاٹنے پر ایس ڈی کو قتل کی دھمکی

ملتان(خصوصی رپورٹر)اندرون شہرکریک ڈاؤن میں بجلی چوری پکڑنے پر منشیات فروشوں کا ایس ڈی او پر قاتلانہ حملے کااعلان،ذرائع کے مطابق اندرون شہر انور نانی مار کا پوتا صنور عرف کالو چیئرمین’اسکا بہنوئی شبر پہلوان کے علاوہ وکیل احمد’ حامد’ عدنان نومی کافی عرصہ سے بجلی چوری کررہے تھے۔

’ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر نے اندرون شہر بجلی چوری کے سدباب کیلئے ڈے اینڈ نائٹ چیکنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں عید الاضحی پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا تومنشیات فروش نانی مار کے پوتے صنور عرف کالو چیئرمین نے اپنے ساتھی غنڈوں کے ہمراہ ایس ڈی او سٹی شیخ ندیم کوثر کو اپنے علاقے میں چیکنگ سے منع کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیں مگر میپکو ٹیم نے آپریشن جاری رکھا اور عیدالاضحی پر رات2بجے صنور عرف کالوچیئرمین’ شبر پہلوان’وکیل احمد اورحامد کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا بجلی چوری سے کئی ائرکنڈیشنر چلائے جارہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں