کہروڑپکامیں سیوریج سسٹم تباہ محلوں ،گلیوں میں گندا پا نی جمع

کہروڑپکامیں سیوریج سسٹم تباہ  محلوں ،گلیوں میں گندا پا نی جمع

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )شہر بھر میں سیوریج کی ناقص صورتحال ،محلے ،گلیاں اوربازار گندے پانی اور کوڑا کرکٹ سے اٹ گئے۔

 ،اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق شہر بھر میں پیلی کوٹھی چاندنی چوک قائد اعظم روڈ ،حفظ القران چوک ،محلہ دیانت پورہ نمک والی گلی ،مسجد فردوس والی گلی ودیگر جگہوں پر صفائی کی صورتحال ناقص ہے ،جا بجا گندگی اور کوڑا کرکٹ پھیلا ہوا ہے جبکہ گٹر کے ڈھکن بھی موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں