غربت ، مہنگائی نے عوام کے چہروں سے رونقیں چھین لیں

غربت ، مہنگائی نے عوام کے چہروں سے رونقیں چھین لیں

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) غربت مہنگائی بے روزگاری نے غریبوں کے چہروں کی رونقیں مسکراہٹیں چھین لیں، آج قوم ایک انتہائی مشکل دور سے۔

 گزر رہی عام آدمی کی زندگی لا محدود مسائل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے آپ کسی بھی طبقہ کے افراد کو لے لیں ان کے چہروں کے تاثرات باآسانی پڑھ سکتے ہیں جو ہر وقت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان چہروں پر مسکراہٹیں دیکھے عرصے بیت گئے بالخصوص غریب طبقات جن کے بچے صحت تعلیم روزگار جیسے بنیادی حقوق سے محروم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کے لالی پاپ سنتے سنتے ان کے کان پک چکے ہیں مگر آج تک ان کے مسائل حل کرنے کی نہ تو کسی نے کوشش کی اور نہ ہی ان طبقات کو کوئی امید ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے ہر نئے دن کے ساتھ ہی ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے ان کے وسائل میں اضافہ تو نہیں ہوتا مگر مسائل کی صورت میں ان کے سامنے پہاڑ کھڑے کردیئے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں محمد ندیم صفدر محمد رمضان ناصر حسین لیاقت علی محمد ساجد لیاقت علی ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پہ مہنگائی میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں