مونڈکاشہر کی سیوریج سکیم کی تعمیر نو کیلئے 2کروڑکا فنڈ جاری

مونڈکاشہر کی سیوریج سکیم کی تعمیر نو کیلئے 2کروڑکا فنڈ جاری

مونڈکا(نامہ نگار)شہر کی سیوریج سکیم کی تعمیر نو کیلئے دوکروڑ کا فنڈ جاری ،شہریوں اور تاجروں سے مشاورت کر کے تعمیر کاآغاز کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق عوامی مشکلات کے پیش نظر ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے سیوریج سکیم کی از سر نو تعمیر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرا ئی جس میں سے دو کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ایم اے سردار عون حمید ڈوگر نے مرکزی انجمن تاجران شاہجمال کے صدر اور دیگر زعماء شہر سے ملاقات کر کے ہدایت کی ہے کہ مکینوں ،شہریوں اور تاجروں سے مشاورت کر کے سیوریج اورنکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے جس پر حاجی رانا محمد یوسف کی سربراہی میں ڈوگر گروپ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چودھری محمد یوسف،رانا یاسین شہباز،رانا عبدالجبار نے شہریوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس ضمن میں وہ حاجی میاں عارف حسین خلیفہ،ساجد حسین خلیفہ،راشد عبدالقادرودیگر سے ملے ،تھانہ چوک شاہجمال ،پرانی سبزی منڈی،غفور مارکیٹ اور رانا مارکیٹ اور ملحقہ گلی محلوں کے لئے نئی سیوریج سکیم کی تعمیر اورپرانی سیوریج سکیم کی مستقل بحالی پر مشاورت کی ۔حاجی رانا محمد یوسف نے بتایا کہ ایم پی اے کی کاوشوں سے صرف شاہجمال شہر کے سیوریج مسائل کے حل کے لئے دوکروڑ کے فنڈز جاری کئے ہیں جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ،جلد مشاورت کا عمل مکمل کر کے شہرکو درپیش سیوریج مسائل کا دیر پا اورمستقل حل نکالا جا ئے گا، اس کے علاوہ کروڑوں کی لاگت سے جتوئی روڈ اور اس روڈ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے کھالوں کی تعمیر کا آغاز ہو چکاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں