میپکو مہم:31ہزار سے زائد بجلی چور پکڑے گئے،1ارب90کروڑ جرمانہ

میپکو مہم:31ہزار سے زائد بجلی چور پکڑے گئے،1ارب90کروڑ جرمانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم میں اب تک 31ہزار 332 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے۔

پکڑے گئے ۔ 30 ہزار688 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ پولیس کے ہمراہ آپریشن میں 24ہزار 657بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔مجموعی طور پر عائد کردہ ایک ارب 90 کروڑ روپے جرمانہ میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن محمد اکرام کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ بستی احمد پور میں لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ محمد سہیل، میٹرانسپکٹر توفیق احمد اور ایم اینڈ ٹی اہلکار محمد ظفر پر مشتمل ٹیم نے چیکنگ کے دوران میٹراکاؤنٹ نمبر 11-15138-0844531 بنام محمد شاہد صارف سنگل فیز میٹر کی باڈی ٹمپرنگ کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ چیکنگ کے وقت صارف 16 ایمپئر لوڈ چلا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر رہا تھا۔ٹیم نے میٹر اور تار اتار کر قبضہ میں لے لئے ، تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔7ستمبر2023ء سے 20جولائی2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 3927بجلی چوروں کو 321ملین روپے جرمانہ عائداور239ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیاجبکہ 3896مقدمات کا اندراج کرواکر 3370افراد کو گرفتارکروایاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 5541بجلی چوروں کو 259ملین روپے جرمانہ عائد اور 155ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ5451مقدمات کا اندراج کروا کر 3946صارفین گرفتارکروائے گئے ۔وہاڑی سرکل میں2808بجلی چوروں کو 157.4 ملین روپے جرمانہ عائد اور95.6ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیاجبکہ 2675مقدمات کا اندراج کرواکر 2203صارفین گرفتارکروائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں