الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں 45 ویل چیئرزتقسیم
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)مستحق خصوصی افراد میں 45 ویل چیئرز کی تقسیم کا مقصدرخصوصی افراد کو معاشرے کا نمایاں شہری بنانا ہے معذوری کو کسی حد تک کم کرنا ہے ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار مہمانان خصوصی نواب عبید اﷲ خان ڈاکٹر وحید اصغر شاہین حافظ شہروز اشرف اور دیگر نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق معذور افراد میں ویل چیئرزتقسیم کرنے کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن جہاں دیگر شعبہ جات بالخصوص صحت کے میدان میں کام کر رہی ہے وہیں پر معاشرے کے خصوصی افراد بھی انکے دائرہ کار میں آتے ہیں ان افراد کی محرومیوں کو ختم یا کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔