فارم 47کے وزیر اعظم عوامی حقوق سے ناآشنا،صفدر ہاشمی

فارم 47کے وزیر اعظم عوامی حقوق سے ناآشنا،صفدر ہاشمی

ملتان (کرائم رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع ملتان کا اسرائیلی جارحیت اور دھرنے سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کے خلاف مظاہرہ۔

 ،اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ جامع العلوم میں ادا کی گئی۔وزیر اعظم صاحب ہماری سیاست عوام کے حقوق کے لیے ہے ہم فارم 47پر نہیں فارم 45 پر یقین رکھنے والے ہیں۔ وزیر اعظم خود فارم 47 کے وزیراعظم ہیں انہیں عوام کے حقوق کا کیا پتہ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امرائمیاں آصف اخوانی، خواجہ عاصم ریاض، حافظ محمد اسلم، میاں منیر بودلہ ،رائو ظفر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں ان کی شہادت نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ اسماعیل ہانیہ جرات ہمت اور استقامت کا استعارہ تھے اللہ مسجد اقصی کی حفاظت کے قربانیاں دینے والے ہانیہ شہید ان کے خاندان اور فلسطینی شہدائکی مغفرت فرمائیں۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ ظلم ناانصافی کا دور ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے آج بیان دیکر قوم کی توہین کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں