بی زیڈ یو، ٹرانسپورٹ سسٹم کی فعالیت کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم

بی زیڈ یو، ٹرانسپورٹ سسٹم کی فعالیت کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو شفاف انداز میں چلانے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی شاہ نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو شفاف انداز میں چلانے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی جس کے کنوینر ڈاکٹر فیاض احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایگری۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہوں گے جبکہ ممبران میں انجینئر عبدالرؤف، لیکچرر، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ انجینئر عمیر احسن خان، لیب انجینئر، مکینیکل انجینئر جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ آفیسر ہوں گے کمیٹی کے ایس او پیز میں گاڑیوں کا معائنہ، بحالی کا نظام الاوقات، خرابی کاتعین ، مرمت اور تبدیلی، حفاظتی چیک، گاڑیوں کی جانچ پڑتال ، گاڑیوں کی حفاظت کے سرٹیفکیشن،اور فلیٹ مینجمنٹ شامل ہیں یہ کمیٹی ابتدائی طور پر خریداری / دیکھ بھال کی درخواست کا جائزہ لے گی اور ساتھ ہی تمام خریداریوں/ دیکھ بھال اور ٹینڈر کی تیاری بھی کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں