لودھراں: ڈی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کی شکایات سنیں
لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر)کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او کامران ممتاز نے شہریوں کی شکایات سنی اور شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد اور شہریوں کی شکایات کے ازالے سے پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری آئے گی اور کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ روزانہ کی بنیاد پر لگنے والی کھلی کچہری میں آسکتا ہے ۔