ملتان کے علی ذیشان سکاٹ لینڈ کی انڈر 16ٹیم کے کپتان مقرر
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے علی ذیشان خان سکاٹ لینڈ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیئے گئے۔۔۔
سکاٹ لینڈ بورڈ نے انہیں مسلسل عمدہ پرفارمنس پر انڈر 16 ٹیم کا قائد بنا دیا۔ علی ذیشان خان نے حالیہ سیزن میں جونیئر اور سینئر کرکٹ میں ایک سنچری اور 8نصف سنچریوں کی بدولت 812 رنز بنائے اس کے علاوہ کلب سیزن 2023 میں580 رنز، سکاٹ لینڈ انڈر 15میں 227رنز بنائے ، 2022 میں 54 میچز کھیلے اور 1495 سکور کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments