کسان اتحاد کی درخواست پر ڈی سی کا اتائی کیخلاف کارروائی

 کسان اتحاد کی درخواست پر ڈی سی کا اتائی کیخلاف کارروائی

میلسی (نامہ نگار ) کسان اتحاد کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اتائی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیل کے مطابق کسان اتحاد جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمران خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ مترو روڈ پر اتائی منظور عرصہ سے منی ہسپتال بنا کرانسانوں جانوں سے کھیل رہا ہے ،ہسپتال میں تین ،چار لڑکے کام کررہے ہیں اور سر عام غیر قانونی پریکٹس جاری ہے ،۔مترو روڈ بہادر بلوچ میں اینٹوں کا بھٹہ بھی لگایا ہوا ہے جو قانونی ضابطوں کے مطابق نہیں ہے جس کے دھویں نے نزدیکی بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہواجس کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور حکومت کے مقررہ کردہ ریٹوں سے اینٹوں کا ریٹ بھی زیادہ وصول کر رہا ہے ۔ 500 اینٹیں اصل ریٹ 7600 فی ہزار کے بجائے 8600 روپے میں فروخت کیں اور رسید بھی سادہ کاغذ پر بنا کر دے دی جبکہ منظور احمد نے اپنا بھٹہ اختر رحمٰن کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔بعدازاں کسان اتحاد کے رہنماؤں شبو خان،عمران بلوچ،نوید اسلم واگی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ محمد صدیق خان بلوچ سے ملاقات کی اورانہیں بھی اتائی کی کارستانیوں بارے بتایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں