این ڈی ایم کو مزید بااختیار بنایا جائے ، مغیث شہزاد

این ڈی ایم کو مزید بااختیار  بنایا جائے ، مغیث شہزاد

ملتان (لیڈی رپورٹر) سماجی رہنما تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونیوالے اورْ۔

 جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو اتنا بااختیار کیا جا نا چاہیے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بے گھر ہونیوالے غریب سفید پوش طبقات کی مالی مدد کر سکے اور انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لا سکے ۔ انہوں نے کہا کہاین ڈی ایم کو مزید بااختیار بنایا جائے، ہم اپنے نیشنل ہیروز کے نام پر کروڑوں روپے لٹا رہے ہیں لیکن غریب بے گھرہونیوالے اور شدید بارشوں سے مکانوں کی چھتیں دیواریں گرنے والوں کی مدد کے لیے کوئی ادارہ محکمہ یا حکومت اقدامات نہیں کرتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں