بارشی پانی میں کرنٹ سے 3اموات کی خبر میں صداقت نہیں،ترجمان میپکو

بارشی پانی میں کرنٹ سے 3اموات  کی خبر میں صداقت نہیں،ترجمان میپکو

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان نے رشید آباد کے اطراف میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے 3اموات کی تردید کرتے ہوئے،۔

 کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ رونمانہیں ہوااور سوشل میڈیاپر گردش کرنے والی افواہ غلط ہے ۔ میپکو نواں شہر اور حسن آبادسب ڈویژنوں کی ٹیموں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہوتے ہی رشید آباد کے اطراف خانیوال روڈ، فلائی اوور ، بوسن روڈگرڈسٹیشن اور عید گاہ تک علاقہ چیک کیا ۔ موقع پر ریسکیو 1122کی ٹیم بھی موجود تھی جنہوں سے تصدیق کی کہ کرنٹ لگنے کا کوئی واقعہ رونمانہیں ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں