کوٹ ادومیں بھکاریوں کی بھرمار،چوک چوراہوں پر ناکے

کوٹ ادومیں بھکاریوں کی بھرمار،چوک چوراہوں پر ناکے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )کوٹ ادومیں بھکاریوں کی بھرمار،چوک چوراہوں پر ناکے لگا لئے ۔

، شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی،مردو خواتین نیم بیہوش بچوں کو تھامے بھیک مانگتے ہیں جن میں بیشتر جرائم پیشہ اور منشیات کے عادی ہیں، چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ،گداگر گینگ نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے ، کوئی پرسان حال نہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے چوک چوراہوں خوبرو خواتین اور بزرگ خواتین نیم بے ہوشی کی حالت میں معصوم بچوں کو تھامے بھیک مانگتی نظر آتی ہیں ،اسی طرح مرد جو کہ چھوٹے بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں مجبوری ظاہر کرکے بھیگ مانگتے نظر آتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ریلوے روڈ پر قائم سرائے میں گداگر گینگ نے قیام کیا ہوا ہے جو نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کررہا ہے جبکہ گلی محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر ،ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوئی اورایس ایچ او سٹی ناصر عباسی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں