میپکو ایمرجنسی ریلیف گاڑی دروازے سے محروم،حادثے کا خدشہ

میپکو ایمرجنسی ریلیف گاڑی دروازے  سے محروم،حادثے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )میپکو کی ایمرجنسی ریلیف گاڑی کا ایک دروازہ نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔

تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران میپکو کمپلینٹ آفس میں میٹر کے جلنے اور دیگر شکایات کی بھرمار ہے مگر متعلقہ ڈیسک ان شکایات کو حل کرنے کے لیے کسی طرح بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہا جبکہ دوسری جانب میپکو کی ریلیف گاڑی کا ایک دروازہ کئی روز سے غائب ہے سارے شہر میں گھومنے والی یہ گاڑی میپکو حکام کی عدم توجہ کی منہ بولتا ثبوت ہے ،دروازے کے بغیر چلنے والی یہ گاڑی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔عوام سماجی حلقوں نے میپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں