دوسالہ پروگرام ، ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرینگے ، ایچ ای سی

دوسالہ پروگرام ، ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرینگے ، ایچ ای سی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائرایجوکیشن کمیشن نے الرٹ جاری کردیا بی اے ، ایم اے ایم ایس سی کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کریں گے۔

 تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے الرٹ جاری کیا ہے کہ تمام والدین اور طلبا متوجہ ہوں اور کسی بھی ادارے سے بی اے ، بی ایس سی ، ایم اے ، ایم ایس سی دوسالہ پروگرام میں داخلہ نہ لیں ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی ) پاکستان اپنے آرڈنینس کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے بشمول ان اداروں کے جو ریاست کے تعلیمی نظام سے وابستہ نہیں ہیں، کھولنے اور چلانے سے متعلق شرائط قائم کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔ ایچ ای سی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی قواعد وضوابط ، رہنما خطوط اور قواعد سے متعلق مختلف شعبوں میں پالیسیوں کی تشکیل، معیارات طے کرنے اور ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہے ایچ ای سی نے دو (2) سالہ بی اے /بی ایس سی اور ایم اے ایم ایس سی پروگراموں کو بالترتیب تعلیمی سال 2019 اور 30 جون2022 کی توسیع شدہ آخری تاریخ کے ساتھ مرحلہ وار ختم کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں